شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا جزا کے دن کا مالک ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیںہمیں سیدھا راستہ دکھاان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے